تازہ ترین

آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی، چہرے اور آنکھ کے گرد شدید چوٹ

0

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرا کر مزید زخمی ہوگئیں۔ گلوکارہ کے چہرے اور آنکھ کے گرد چوٹ آئی، جس کے بعد انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے واضح نشانات اور آنکھ کے اطراف سوجن دکھائی دی۔

گلوکارہ نے بتایا کہ بیماری کے دوران اچانک ان کا چہرہ زور سے دروازے سے جا ٹکرایا، جس کے باعث آنکھ کے گرد شدید چوٹ لگی اور انہیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں آئمہ بیگ نے صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوٹ لگنے کے بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگا رہی ہیں اور اس سے پہلے انہیں کبھی اتنا بڑا نیل نہیں پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.