تازہ ترین

زہریلی خوراک کا شبہ، متاثرہ طالبان اہلکار ہرات منتقل

0

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق بدغیس صوبے میں طالبان کے ایک فوجی اڈے پر گزشتہ رات 11 اہلکار مبینہ طور پر زہریلی خوراک کے باعث متاثر ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہرات منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ اہلکار بدغیس میں طالبان کی تھرڈ انفنٹری بریگیڈ سے وابستہ تھے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے ہیلی کاپٹر آج صبح تقریباً 5 بجے بدغیس پہنچے، جن کے ذریعے متاثرہ اہلکاروں کو علاج کے لیے ہرات صوبے منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے سلسلے میں فوجی اڈے کے باورچی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم طالبان حکام کی جانب سے تاحال واقعے کی وجوہات، مبینہ زہر خورانی کے محرکات یا متاثرہ اہلکاروں کی موجودہ حالت کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.