تہران-پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایرانی صدارتی دفتر نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو انتہائی کامیاب اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اہم نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔
ایرانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا اور اس دوران قابلِ قدر سفارتی پیش رفت حاصل ہوئی۔
صدارتی دفتر کے ترجمان سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے اثرات اور نتائج آنے والے دنوں میں نمایاں ہونا شروع ہوجائیں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق دورے کے دوران ہونے والی اہم ملاقاتوں اور بات چیت سے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سفارتی روابط کو نئی سمت دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
ایرانی صدارتی دفتر نے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی رابطوں کے نتیجے میں مستقبل میں مزید تعاون کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں مسلسل رابطہ اور باہمی مشاورت انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ایرانی صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق دورے کے دوران ہونے والی پیش رفت کے عملی نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آنے کی توقع ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور سفارتی روابط میں مزید بہتری آسکتی ہے۔