تازہ ترین

ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس لینے کی منظوری

0

تہران-ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض فیس وصول کرنے سے متعلق بل منظور کرلیا ہے۔

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم قشقاوی کے مطابق بل میں آبنائے ہرمز میں سلامتی اور ترقی یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹجک ایکشن پلان شامل کیا گیا ہے۔

منظور شدہ قانون کے تحت گزرنے والے جہازوں کو سمندری، ماحولیاتی اور حفاظتی خدمات فراہم کی جائیں گی، جبکہ انشورنس اور طے شدہ شرائط کے مطابق ایندھن کی فراہمی بھی شامل ہوگی۔

قشقاوی کے مطابق فیس ان ممالک کے جہازوں سے وصول کی جائے گی جنہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ فیس ایرانی ریال یا ایران کی جانب سے مقرر کردہ کسی دوسری کرنسی میں ادا کی جاسکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.