تازہ ترین

ملک مزید سیاسی یا آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا،نواز شریف

0

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مزید کسی آئینی یا سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ یہ بات انہوں نے جاتی امرا میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور عمران خان کے طبی علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف سے دریافت کیا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے باوجود عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال کے بجائے پمز کیوں منتقل کیا گیا۔ وزیراعظم نے انہیں اس فیصلے کے پس منظر سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر حکومت کے ممکنہ ردعمل اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مطابق اپوزیشن اتحاد، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور وہاں وزیراعظم و اسپیکر کے ممکنہ امیدواروں کے نام بھی زیر غور آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.