تازہ ترین

امریکا کا ایران پر بڑا معاشی وار، نئی پابندیوں کا اعلان آج متوقع

0

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران واشنگٹن نے تہران کے خلاف معاشی دباؤ مزید بڑھانے کی تیاری کرلی ہے، جہاں امریکی حکام کے مطابق ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان آج متوقع ہے اور ان کا دائرہ ایرانی تجارتی شراکت داروں تک بھی پھیلایا جائے گا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق نئی پابندیاں ایران کے تجارتی شراکت داروں کو بھی نشانہ بنائیں گی اور انہیں ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔

امریکی اقدام کے جواب میں ایران نے نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کا معاشی دباؤ کامیاب نہیں ہوگا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا فوجی کارروائی کے بعد اب معاشی جنگ کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

نئی پابندیوں کے ممکنہ اعلان سے قبل عالمی منڈیوں میں بھی محتاط رویہ اختیار کیا گیا ہے، جبکہ سرمایہ کار ایران کے خلاف امریکی اقدامات اور ان کے عالمی معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ عالمی تجارت اور مالیاتی منڈیوں پر بھی اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.