تازہ ترین

ایران میں اسٹارلنک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 997 ڈیوائسز ضبط، 163 افراد گرفتار

0

ایران میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس سے متعلق آلات کے خلاف حکومتی کارروائی میں بڑے پیمانے پر پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گزشتہ چار ماہ کے دوران تقریباً ایک ہزار ڈیوائسز ضبط کرکے 163 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی پولیس کے اقتصادی سیکیورٹی چیف حسین رحیمی کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ چار ماہ کے دوران جولائی کے اختتام تک کی گئیں۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران اسٹارلنک ڈیوائسز کے علاوہ دیگر متعلقہ آلات بھی قبضے میں لیے گئے، جبکہ سامان منتقل کرنے والی 15 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

حسین رحیمی کے مطابق بڑی تعداد میں آلات ایران کی مغربی اور شمال مغربی سرحدوں کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے تھے۔ ان راستوں میں آذربائیجان اور عراق کا کردستان ریجن شامل ہیں۔

ایرانی حکام نے اسٹارلنک آلات کی ملک میں آمد اور استعمال کے خلاف کارروائی کی وجوہات کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسے آلات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.