تازہ ترین

آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام سامنے آگئے

0

آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے منصب کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اندر مشاورت تیز ہوگئی ہے، جبکہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات میں نئے وزیراعظم کے ممکنہ ناموں سمیت آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

لاہور میں جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام زیر غور ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں سے کسی ایک نام کو حتمی منظوری دی جائے گی۔

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نئے وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے، جبکہ حتمی نام کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء سے روانہ ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.