تازہ ترین

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ

0

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان فرق بڑھنے سے توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس صورتحال میں مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں بجلی کی طلب 10 سے 12 ہزار میگاواٹ رہتی ہے، جبکہ رات کے وقت یہ بڑھ کر 16 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ دن کے دوران شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے باعث نظام پر دباؤ نسبتاً کم رہتا ہے، تاہم سورج غروب ہونے کے بعد طلب میں اضافے سے بجلی کی کمی بڑھ جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے مقامی گیس کی فراہمی بھی ناکافی ہے، جبکہ ایل این جی پر چلنے والے تقریباً 6 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے بجلی گھر بند ہیں۔

ادھر پانی کے اخراج میں کمی کے باعث پن بجلی کی پیداوار بھی 7 ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر تقریباً 4 ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے، جس سے مجموعی بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب رواں ہفتے قطر سے مزید ایل این جی کے جہاز پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی کی فراہمی میں اضافے سے بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کم ہونے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.