ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، پیٹرول 8 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جن کا اطلاق 12 نومبر سے ہوگا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پیٹرول 346 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 378 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول صارفین کو 8 روپے جبکہ ڈیزل صارفین کو 7 روپے فی لیٹر ریلیف ملے گا۔
اس سے قبل 7 نومبر کو جاری کیے گئے سابقہ نرخوں کے مطابق پیٹرول 6 روپے 59 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔