وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP31 میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم استنبول میں قیام کے دوران کانفرنس کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جبکہ دورے کے دوران سائیڈ لائن پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP31 کا انعقاد 9 سے 20 نومبر 2026 تک ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہو رہا ہے۔ کانفرنس کے تحت عالمی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس 11 اور 12 نومبر کو منعقد ہوگا، جس کی میزبانی ترک صدر رجب طیب اردوان کریں گے۔