تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ ختم ہونے کے قریب، دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے، ٹرمپ

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ فوجی اعتبار سے عملاً ختم ہوچکی ہے اور ایرانی قیادت اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ اسے امریکا کی جانب سے عائد کردہ شرط تسلیم کرنا ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران جانتا ہے کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں۔ ان کے بقول ایرانی حکام بظاہر اس شرط کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں، تاہم وہ اسے مکمل طور پر مان چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر صورتحال تبدیل ہوئی تو امریکا مکمل فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے، تاہم فی الحال ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی ضروری دکھائی نہیں دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.