انطالیہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کانفرنس ہال پہنچ گئے، جہاں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق شہباز شریف نے کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، ان سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو میں بھی شرکت کی۔ کوپ 31 کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت پاکستان کی ماحولیاتی ترجیحات اور عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے معاملات میں رابطوں کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔