تازہ ترین

پاکستان کے توانائی شعبے کا گردشی قرضہ 5.3 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

0

پاکستان کے توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بڑھ کر 5 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جس میں گیس اور بجلی دونوں شعبوں کی بھاری مالی ذمہ داریاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ہزار 611 ارب روپے جبکہ بجلی کے شعبے کا قرضہ 1 ہزار 675 ارب روپے ہے۔ یوں دونوں شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5.2 ٹریلین روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب سپلائی چین کے مختلف مراحل پر مالی واجبات بروقت ادا نہیں ہوتے، جس کے نتیجے میں سپلائرز اور توانائی کمپنیوں کو ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ کئی برس سے گردشی قرضہ ایک بڑا معاشی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ حکومتوں کی جانب سے وصولیوں میں بہتری، بجلی چوری روکنے اور مالی نقصانات کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے، تاہم توانائی کے شعبے میں مالی دباؤ بدستور برقرار ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے بعد ماہرین کی جانب سے توانائی کے شعبے میں مالی نظم و نسق بہتر بنانے، نقصانات کم کرنے، وصولیاں بڑھانے اور ادائیگیوں کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.