تازہ ترین

پٹرول مہنگا`حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کیلئے ماہانہ مالی امداد کا منصوبہ

0

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو براہِ راست مالی ریلیف دینے کی تجویز پر کام شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر ہر موٹر سائیکل سوار کو تین ماہ تک ماہانہ 2 ہزار روپے فراہم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ پٹرولیم اور وزارتِ خزانہ نے مجوزہ ریلیف اسکیم پر کام شروع کردیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں معاونت فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ریلیف رقم ایک مخصوص ایپ کے ذریعے فراہم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ماہانہ 2 ہزار روپے کی امداد سے تقریباً 5 لیٹر پٹرول خریدا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کو براہِ راست ریلیف دینے کی تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عام شہریوں خصوصاً موٹر سائیکل استعمال کرنے والے افراد کے روزمرہ سفری اخراجات بڑھ گئے ہیں۔

تاہم وزارتِ خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کے باعث پٹرولیم لیوی میں کمی اور 430 ارب روپے کے ہنگامی فنڈ سے رقم استعمال کرنے کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔

حکام کی جانب سے مجوزہ اسکیم کے طریقہ کار، مستحق افراد کی شناخت اور ریلیف کی فراہمی کے دیگر معاملات پر مزید غور کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.