تازہ ترین

بلوچستان میں ریاست مخالف سرگرمیوں پر 100 ملازمین فارغ

0

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ریاست مخالف بیانیے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا، برطرف ہونے والوں میں 5 یونیورسٹی اسٹاف بھی شامل ہیں۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی صورت میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونا ناقابل قبول ہے اور حکومت کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

حکومت بلوچستان کے مطابق برطرف کیے گئے 100 ملازمین میں 95 پولیس اہلکار جبکہ 5 یونیورسٹی ملازمین شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث مزید ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.