تازہ ترین

اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

0

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری اداکارہ نے سوشل میڈیا پر نومولود بیٹے کی تصاویر کے ساتھ مداحوں سے شیئر کردی۔

اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر بیٹے کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اسے محبت سے ’’ننھا شیر‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس کی آمد نے ان کی پوری دنیا بدل دی ہے۔

اداکارہ نے بیٹے کے روزمرہ معمول کا دلچسپ انداز میں ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال اس کا کام کھانا، سونا اور پھر یہی سلسلہ دہرانا ہے۔

تصاویر میں نومولود کو شیر سے مشابہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں مشہور اینیمیٹڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ بھی چل رہی تھی۔

اشنا شاہ کی جانب سے خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں اور ان کے شوہر کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دینا شروع کردی۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ نے گالفر حمزہ امین سے 2023 میں شادی کی تھی اور یہ جوڑے کا پہلا بچہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.