تازہ ترین

پاکستان اور لبنان کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق، لبنانی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان اور لبنان نے سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور داخلہ امور سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…

احتجاج اور ریلیوں کا خدشہ،سیکیورٹی کیلئے صوبوں سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب

اسلام آباد: ستمبر کے آخری عشرے میں وفاقی دارالحکومت میں متوقع سیاسی و عوامی سرگرمیوں کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار…

سعودی آئل پائپ لائن بند، عالمی منڈی میں خام تیل 107 ڈالر سے تجاوز کرگیا

لندن: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور سعودی عرب کی اہم آئل پائپ لائن کی بندش کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، برینٹ خام تیل 107 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا جبکہ عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوگیا۔ برینٹ…

نئے صوبوں کی تشکیل میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

لاہور: نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور پارلیمنٹ و متعلقہ کمیٹیوں کے مراحل سے گزرنے میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو…

ایران، خلیجی ممالک میں آبنائے ہرمز معاہدے پر مذاکرات ملتوی

مسقط: آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام اور ممکنہ عارضی فریم ورک پر ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان پیر کو عمان میں ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، جبکہ اجلاس کی نئی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی…

ایران ہمسایہ عرب ممالک سے جنگ نہیں چاہتا، مسعود پزشکیان

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عرب اور خلیجی ممالک کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا اور خطے کے ممالک کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں۔…

نئے صوبے انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، قومی اسمبلی متفق ہو تو بلوچستان تیار ہے، سرفراز بگٹی

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو انتظامی طور پر کوئٹہ میں بیٹھ کر ایک اکائی کے طور پر کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، ملک میں صوبے لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں اور نئے صوبوں کے قیام پر قومی اسمبلی میں…

رینجرز کی تعیناتی میں توسیع، سندھ اسمبلی نے قرارداد منظور کرلی

کراچی: سندھ میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھنے کیلئے رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی۔ سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک بڑھانے کی…

بارشوں کا نیا اسپیل، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع متاثر ہونے کا امکان

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 12 سے 17 ستمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کے بعد متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ، فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب…

کور کمانڈر کوئٹہ کی میڈیا نمائندوں سے خصوصی نشست، بلوچستان کی سیکیورٹی پر بریفنگ

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال، امن و استحکام کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر کور کمانڈر کوئٹہ اور میڈیا نمائندوں کے درمیان خصوصی نشست ہوئی، جس میں صوبے میں امن کی بحالی کیلئے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا نمائندوں…