تازہ ترین

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان

کراچی: پاکستان میں نئی انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، گھارو میں بی وائی ڈی میگا موٹر کمپنی کا اسمبلی پلانٹ تعمیر کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے اور 2026 کی دوسری ششماہی میں اس کے آپریشنز شروع ہونے کا امکان ہے۔…

محسن نقوی سے بیک ڈور رابطے ہیں، تفصیلات نہیں بتا سکتے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز کے ذریعے رابطہ رہتا ہے، تاہم ان رابطوں کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی جاسکتیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

برکس اجلاس کیلئے نئی دہلی میں عالمی رہنماؤں کی آمد، نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس، مشرق وسطیٰ اور…

نئی دہلی: برکس سربراہی اجلاس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نئی دہلی پہنچ گئے، جہاں دو روزہ اجلاس کے دوران عالمی تنازعات، اقتصادی چیلنجز اور بین الاقوامی تجارت سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ برکس اجلاس ہفتے…

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد: سعودی عرب پاکستان کے لیے ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا ہے، جہاں مقیم پاکستانی کارکنوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی رقوم میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اگست کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی…

امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے نا اہل قرار

امام الحق اور محمد رضوان کو فٹنس ٹیسٹ نہ دینے کے باعث پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی کے قواعد کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ رپورٹس جمع…

آئی ایم ایف مشن 22 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا، دو ہفتے مذاکرات متوقع

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) پروگرام کے چوتھے جائزے کا عمل 22 ستمبر سے شروع ہونے جارہا ہے، جس کے دوران ملک کی معاشی کارکردگی، پالیسیوں اور پروگرام پر عملدرآمد کا…

ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق الزامات مسترد کردیئے

تہران: ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق نئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں تکنیکی شواہد کے بجائے سیاسی نوعیت کا قرار دے دیا ہے، جبکہ تہران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف کارروائی کی قانونی بنیاد پر بھی سوال اٹھایا ہے۔…

ایشین گیمز کیلئے 165 رکنی پاکستانی دستے کو این او سی جاری

اسلام آباد: ایشین گیمز میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 165 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو جاپان میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان…

27 ستمبر احتجاج کی تیاری تیز، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات کیلئے رابطے

اسلام آباد: 27 ستمبر کے احتجاج کی تیاریوں کے ساتھ ملک میں سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں، جبکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات طے کرنے کے لیے دونوں جانب سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن…

ایران نے امریکی پابندیوں کے درمیان چین سے تجارت کا نیا راستہ نکال لیا

تہران: امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچنے اور عالمی بینکاری نظام پر انحصار کم کرنے کے لیے ایران نے چین کے ساتھ بارٹر طرز کا تجارتی نظام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس انتظام کے تحت ایران سے تیل کی فروخت کے بدلے چین سے مختلف اشیا درآمد کی…