تازہ ترین

کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی، ٹرمپ انتظامیہ کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو آئندہ دنوں میں سیاسی اور قانونی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے کانگریس میں اکثریت حاصل ہونے کے بعد گزشتہ دو برس کے حکومتی اقدامات کی ممکنہ تحقیقات کے لیے ابتدائی کارروائی شروع کردی ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے مختلف نجی کمپنیوں اور امریکی انتظامیہ کو خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان خطوط میں ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہیں یوکرین میں اسٹار شیلڈ سروس کی رفتار سست کرنے کے معاملے سے متعلق تمام ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح روسی ڈیزل کے معاہدے سے منسلک بندرگاہوں، بینکوں اور دیگر نجی اداروں کو بھی ضروری دستاویزات محفوظ رکھنے کے لیے خطوط بھیجے گئے ہیں۔

ڈیموکریٹک سینیٹ کے ایک معاون کے مطابق ریکارڈ محفوظ رکھنے کے لیے خطوط جاری کرنا کمیٹی کا معمول کا طریقہ کار ہے۔ اس کے تحت قانون کی ممکنہ خلاف ورزیوں یا مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے زیر غور افراد اور اداروں سے متعلق شواہد محفوظ کیے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوری میں نئی کانگریس کے آغاز کے بعد ڈیموکریٹس ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کی وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کرسکتے ہیں۔

ڈیموکریٹک معاون کا کہنا ہے کہ اگر ایران جنگ کے حوالے سے کوئی بڑی پیش رفت ہوئی تو ڈیموکریٹس دفاعی بجٹ کی منظوری کے بدلے جنگ سے متعلق نئی شرائط شامل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

تاہم موجودہ کانگریس میں ریپبلکنز کی اکثریت کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.