تازہ ترین

کراچی انڈسٹریل پارک سے سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع

0

پاکستان میں صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سہولیات بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پورٹ قاسم کے قریب کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت کراچی انڈسٹریل پارک 6 ہزار 409 ایکڑ رقبے پر قائم ہوگا، جسے پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی اقتصادی زون قرار دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صنعتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

صنعتی سرمایہ کاری کو مزید سہولت دینے کے لیے نجی اکنامک زونز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق پالیسی بھی منظور کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری اسپیشل اکنامک زونز اور صنعتی اسٹیٹس کے لیے نئی اراضی لیز پالیسی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ان اقدامات سے صنعتی لاگت کم کرنے، برآمدات بڑھانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.