تازہ ترین

پاکستان میں سونا فی تولہ 1400 روپے مہنگا ہوگیا

0

کراچی: ملک میں مسلسل پانچ روز تک قیمتوں میں کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا ہوگیا، جہاں فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1201 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس نرخ 14 ڈالر بڑھ کر 4009 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 20 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 878 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.