تازہ ترین

یمن میں حوثی میزائل حملہ، 53 فوجی ہلاک، 200 زخمی

0

یمن کے صوبے شبوہ میں حوثی ملیشیا کے میزائل حملے نے فوجی اہلکاروں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 53 یمنی فوجی ہلاک اور 200 دیگر زخمی ہوگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق اس تازہ حملے نے جنگ بندی کے تحت قائم امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جس نے یمن کی طویل خانہ جنگی کے دوران بڑے پیمانے پر لڑائی کو بڑی حد تک روکنے میں مدد دی تھی۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں سال موسمِ گرما کے دوران یمن میں لڑائی دوبارہ شدت اختیار کرگئی ہے۔ تازہ کشیدگی کے باعث امن کی کوششوں اور جنگ بندی کے مستقبل کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.