تازہ ترین

کوئٹہ میں منشیات اسمگلنگ کے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن

0

کوئٹہ میں انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 25 کلوگرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کر لی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب مشرقی بائی پاس سے متصل علاقے میں کی گئی۔ ہیروئن گاڑی میں انتہائی مہارت سے تیار کیے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ افغانستان کے سرحدی علاقے برامچہ سے سرگرم منشیات اسمگلنگ کا مبینہ نیٹ ورک بلوچستان کے راستے منشیات سندھ اور پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران منشیات کی بڑی مقدار برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے این ایف کے مطابق یہ کارروائی افغانستان سے منسلک منشیات اسمگلنگ کے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان کی سرزمین کو منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.