تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر

0

پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشق ’’ہریماؤ مارخور چہارم‘‘ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عملی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہریماؤ مارخور چہارم دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق کا چوتھا ایڈیشن تھا۔

مشق کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا گیا، جبکہ آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔ اس کے علاوہ بہترین عملی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے افواج کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کی کوشش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشترکہ مشق سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی اہمیت اجاگر ہوئی۔ دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.