تازہ ترین

برشونکی کے قریب ناکہ بندی، کمشنر اسد اللہ کاکڑ کو لے جانے کی اطلاع

0

کوئٹہ: رخشان ڈویژن کے کمشنر اسد اللہ کاکڑ کو خاران جاتے ہوئے برشونکی کے علاقے میں مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران انہیں اپنے ساتھ لے گئے، تاہم ضلعی اور صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال اس واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق اسد اللہ کاکڑ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے خاران جا رہے تھے کہ کوئٹہ مین روڈ پر برشونکی کے علاقے میں مبینہ طور پر مسلح افراد کی ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا۔
اسد اللہ کاکڑ اس سے قبل بھی ڈپٹی کمشنر خاران کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں انہیں کمشنر رخشان ڈویژن تعینات کیا گیا تھا۔
واقعے سے متعلق تاحال ضلعی یا صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، اس لیے کمشنر کے اغوا سے متعلق اطلاعات کی سرکاری تصدیق ہونا باقی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.