سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیرِ زمین اس کی گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں تشویش پھیل گئی، جبکہ مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں بھی متحرک ہو گئیں۔ حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔