صوابی: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے 59 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کو صوابی میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہونے والا تھا، تاہم صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اس کے انعقاد پر سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب جہانگیرہ پل، پشاور اسلام آباد موٹروے پر دریائے سندھ پل اور دیگر مقامات پر کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں۔ تاہم فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ان مقامات پر سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔