تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، اہم قومی امور پر تبادلہ خیال

0

وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی، جسے مولانا فضل الرحمان نے قبول کرلیا تھا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو بھول گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.