آبنائے ہرمز میں ایران کی کارروائی، 2 بحری جہاز قبضے میں، 50 افراد زیرِ حراست
آبنائے ہرمز میں ایرانی حکام کی کارروائی کے دوران دو چھوٹے بحری جہاز قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ ان پر سوار تقریباً 50 افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق کارروائی جزیرہ قشم اور میناب کے ساحلی پانیوں میں کی گئی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کی قومیت اور قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ کارروائی کے وقت کے بارے میں بھی مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں سامنے آسکتی ہیں۔