تازہ ترین

بلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت، کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد

0

کوئٹہ: پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح بلوچستان میں بھی عالمی یومِ سیاحت 27 ستمبر کو منایا گیا، اس موقع پر کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے سیاحتی امکانات، ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کو اجاگر کیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون، ثقافت، سیاحت و آرکائیوز نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنی قدرتی خوبصورتی، منفرد ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کے باعث سیاحت کے شعبے میں وسیع امکانات رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال عالمی یومِ سیاحت کا موضوع ’’سیاحت کی نئی تشکیل کے لیے ڈیجیٹل ایجنڈا اور مصنوعی ذہانت‘‘ ہے، جو سیاحتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے عوام، طلبہ، نوجوانوں اور سیاحت سے وابستہ افراد کو تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا فروغ بلوچستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ بلوچستان کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.