تازہ ترین

آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو ریٹائر، عاصم افتخار نئے سیکریٹری خارجہ مقرر

0

پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں اہم تبدیلی ہونے جارہی ہے، جہاں موجودہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گی، جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ آمنہ بلوچ پاکستان کی 33ویں سیکریٹری خارجہ کے طور پر 11 ستمبر 2024 سے ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک سفارتی خدمات انجام دیں اور مشکل دور میں وزارتِ خارجہ کی قیادت کی، جس پر ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق آمنہ بلوچ ریٹائرمنٹ کے بعد ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.