تازہ ترین

سرفراز بگٹی اور نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

کوئٹہ: بلوچستان میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے حکومتی و قومی اداروں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن اور پائیدار امن کے لیے مربوط حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر نیکٹا اور بلوچستان حکومت کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار میں اضافے اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیر غور آئے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں میجر جنرل فیصل نصیر کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.