گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام،3 دہشت گرد ہلاک
گوادر میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دیگر دہشت گردوں کے خلاف مختلف مقامات پر آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ایک اور حملے کی کوشش کے پیش نظر گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے، جہاں مزید 4 دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گوادر کے جی او سی (GOC) خود اس پورے آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔