تازہ ترین

چین کے علاقےتبت میں شدید زلزلہ,16 افراد ہلاک، سیکڑوں مکانات منہدم

0

چین کے علاقے تبت میں شدید زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا ہے، مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ سیکڑوں مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق، چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ جمعرات کی رات آیا۔ اس کا مرکز جنوب مغربی تبت کی باقین کاؤنٹی میں تھا، جو ناگچو شہر کے علاقے میں واقع ہے۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے مرکز کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق یہ 32.40 ڈگری شمالی عرض بلد اور 93.79 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے متعلقہ حکام کو متاثرین کی مدد، زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.