تازہ ترین

ایران میں 19 امریکی فوجیوں کی ہلاکت معمولی بات ہے، ٹرمپ

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں کارروائی کے دوران 19 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی ان کے لیے کوئی بڑی بات نہیں۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگ ایران کے خلاف جاری کارروائی کو جنگ نہیں کہتے، وہ اسے فوجی تنازع قرار دیتے ہیں۔ ان کے بقول یہ تنازع امریکا کیلئے معمولی نوعیت کا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا میں بھی کارروائی کی اور ایران میں بھی، تاہم وینزویلا میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر وقفے وقفے سے حملے کر رہا ہے، تاہم ان کے مطابق اس وقت امریکا کوئی جنگ نہیں لڑ رہا۔

جب ایک صحافی نے ایران کے خلاف کارروائی کو معمولی قرار دینے پر سوال اٹھایا اور 19 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا حوالہ دیا تو ٹرمپ نے ایران کے تنازع کا موازنہ ویتنام اور افغانستان کی طویل جنگوں سے کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اسے جو بھی نام دیا جائے، یہ اہم نہیں، اہم بات یہ ہے کہ امریکا نے بڑی کامیابی حاصل کی اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.