تازہ ترین

نیپال کا ’سبز گھر‘ سیلاب میں محفوظ، دنیا حیران

0

کاٹھمنڈو  نیپال کے مختلف علاقے ان دنوں تباہ کن سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہیں، جن کے باعث اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تین ہزار سے زیادہ لاپتہ ہو چکے ہیں۔

اس ہولناک صورتحال کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے ہر دیکھنے والے کو دنگ کر دیا ہے۔ وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال کے ضلع نوواکوٹ کی ترشولی وادی میں آنے والے شدید سیلاب نے چھوٹی بڑی عمارتوں کو چند ہی منٹوں میں تہس نہس کر کے رکھ دیا۔

ہر طرف مٹی، اکھڑے ہوئے درختوں اور ملبے کا راج تھا، ایسے میں ایک چھوٹا سا سبز رنگ کا گھر پانی کے شدید بہاؤ کے درمیان اکیلا کھڑا اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا تھا۔ گھر کی بالکونی میں خاندان کے کم از کم تین افراد سمٹ کر بیٹھے اپنی زندگی کی سلامتی کی دعا کر رہے تھے، یہ امید لگائے کہ ان کا معمولی سا گھر اس غضب ناک ریلے کا مقابلہ کرسکے گا۔

حیران کن طور پر نہ صرف خاندان کے تمام افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے بلکہ چاروں طرف تباہی مچانے والی لہروں کے باوجود وہ سبز گھر بھی اپنی جگہ مضبوطی سے قائم رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.