پاکستانی کھلاڑیوں کا جاپان میں شاندار کارنامہ، دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے
پاکستانی نوجوان اسکواش کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے 37ویں جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ 2026 میں دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔
چیمپین شپ میں شریک دونوں پاکستانی کھلاڑی اپنے اپنے درجوں کے مقابلوں میں فاتح رہے۔
یحییٰ خان نے انڈر 17 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ابوبکر نے انڈر 11 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کرکے پاکستان کے لیے دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم پاکستانی کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں اسکواش ٹائٹل جیت کر بھی ملک کا نام بلند کیا تھا۔
ثنا بہادر اس سے قبل میلبورن میں منعقدہ چیلنجر بینڈیگو اوپن اسکواش ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔