تازہ ترین

ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کی بڑی کامیابی، تینوں نشستوں پر کلین سویپ

0

ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں پاکستان نے بھارت کے حمایت یافتہ پینل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستیں جیت لیں، جسے خطے کی کرکٹ تنظیم میں پاکستان کے لیے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنکاک میں اے سی سی کا اجلاس چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا، جس میں ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے پاکستان اور بھارت کی حمایت یافتہ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

مقابلے کے بعد پاکستان کے حمایت یافتہ امیدواروں نے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستیں حاصل کرلیں۔

اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی۔ اس دوران آئندہ سال بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ کے انعقاد سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے میچز سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام میں کرانے کی تجویز زیر بحث آئی، تاہم حتمی انتظامات سے متعلق مزید فیصلے بعد میں کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اے سی سی کے بجٹ کی منظوری کے علاوہ دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.