تازہ ترین

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، جدہ بھی ممکنہ اہداف میں شامل

0

یمن کے حوثی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ راس عیسیٰ بندرگاہ کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ اور بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع دیگر سعودی بندرگاہیں بھی اس کے ممکنہ اہداف بن سکتی ہیں۔

حوثی ترجمان یحییٰ سریع کی جانب سے یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی اتحادی افواج نے راس عیسیٰ بندرگاہ سے انخلا کی اپیل کی ہے۔

یحییٰ سریع نے اتوار کو جاری بیان میں بندرگاہوں کے عملے اور شپنگ کمپنیوں کو ان مقامات سے دور رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں موجود کارکن اور ملازمین فوری طور پر ان مقامات کو خالی کر دیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں حوثی ترجمان نے شپنگ کمپنیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے جہاز سعودی بندرگاہوں سے ہٹا لیں۔

حوثیوں کی اس دھمکی کو سعودی عرب اور گروپ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاشی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

حوثی ترجمان کے بیان پر سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.