تازہ ترین

عباس عراقچی کا اسحاق ڈار سے رابطہ، جنگ کے بعد معاشی بحالی پر گفتگو

0

 پاکستان اور قطر نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی میں کمی لانے اور خطے میں امن کی بحالی کیلئے نئی تجاویز پیش کر دی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے کی مجموعی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح نے بھی اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی امریکی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے سے خطے میں نئی سفارت کاری، معاشی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگوں کے دوران نہ صرف ایران کے صنعتی اور دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا بلکہ تاریخی یادگاروں اور ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

جنگ کے بعد معاشی بحالی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے، سرحد پار تعاون کو وسعت دینے اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھرپور مدد مل سکتی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان تجاویز کا مقصد خطے میں پائیدار امن کا قیام اور معاشی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.