تازہ ترین

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ

0

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 80 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 20 نومبر 2026 کو 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کی مالیت 20 نومبر کو 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ 20 نومبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 20 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.