تازہ ترین

ٹرمپ کی پوٹن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی دعوت

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی آئندہ ماہ فلوریڈا میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کے امکان پر کہا ہے کہ اگر پوٹن شرکت کرنا چاہیں تو انہیں آنے کی اجازت ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر شک ظاہر کیا کہ روسی صدر خود اس اجلاس میں شرکت کے خواہش مند ہوں گے۔

جمعرات کو فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں واقع اپنے کلب مار اے لاگو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر پوٹن اجلاس میں آنا چاہیں تو یقیناً آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ روسی صدر کو اجلاس میں دیکھنا پسند نہیں کریں گے، تاہم اگر فیصلہ ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ پوٹن کی شرکت کے حق میں ہوتے۔

جی 20 اجلاس 14 اور 15 دسمبر کو فلوریڈا میں منعقد ہوگا۔ دوسری جانب کریملن نے جمعرات کو کہا کہ اجلاس میں پوٹن کی شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

روسی صدر نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ وہ امریکی صدر سے بات چیت کے بعد اجلاس میں شرکت پر غور کریں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا سفر کرنے کا فیصلہ کرتے وقت انہیں روس کی موجودہ صورتحال کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

اس سے قبل جمعرات کو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں روس یورپ کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجی جارحیت کم کرے، تاکہ یوکرین جنگ کا جلد تصفیہ ممکن ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.