تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل سے نصیر آباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ملاقات کی

0

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل سے آج ضلع نصیرآباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفود اور شہریوں نے اپنے درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بعض مسائل کے حل کے لیے تحریری درخواستیں بھی پیش کیں اس موقع پر شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل جن میں بنیادی سہولیات عوامی خدمات اور دیگر انتظامی امور سے متعلق معاملات شامل تھے، ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے شہریوں کے مسائل کو توجہ اور تحمل سے سنا اور متعلقہ امور کے بارے میں ضروری معلومات بھی حاصل کیں ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کی جانب سے پیش کیے جانے والے جائز اور قابلِ عمل مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے ضروری اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے اور جن معاملات کا تعلق ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں ہے، انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائیڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطہ مسائل کے بروقت حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے شہری بلاجھجک اپنے مسائل انتظامیہ کے سامنے پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.