تازہ ترین

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے

0

دبئی: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری حاصل کرلی ہے، بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ جاری کردہ رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم نے دو درجے بہتری حاصل کی اور اب ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

سعود شکیل بھی دو درجے ترقی کے بعد 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ شان مسعود نے چار درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 37ویں نمبر پر جگہ بنالی ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی رابنسن نے کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کے نعمان علی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ محمد عباس بھی ایک درجے نیچے جاکر 16ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.