تازہ ترین

چیٹ جی پی ٹی میں آنے والا ہے زبردست فیچر

0

واٹس ایپ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی ایک نئی اور دلچسپ سہولت لانے کی تیاری میں ہے، جس کے تحت اب صارفین مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی مرضی کے اسٹیکرز تیار کرکے انہیں براہِ راست واٹس ایپ پر استعمال کرسکیں گے۔ اس ممکنہ فیچر کے بعد اسٹیکرز بنانے کے لیے الگ ایپس کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں رہے گی، تاہم یہ سہولت فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور اوپن اے آئی کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور باضابطہ طور پر جاری نہیں کیا گیا۔ اس کی موجودگی چیٹ جی پی ٹی کی اینڈرائیڈ ایپ کے تازہ ترین ورژن کے اے پی کے تجزیے کے دوران سامنے آئی ہے۔ حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اس فیچر کا نام ’چیٹ جی پی ٹی اسٹیکرز‘ رکھا گیا ہے۔

فیچر میں اسٹیکرز بنانے، انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر میسجنگ ایپس میں شامل کرنے کے آپشنز موجود ہونے کا امکان ہے۔

ان میں ایک آپشن خاص طور پر ’ایڈ ٹو واٹس ایپ‘ کے نام سے سامنے آیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین چیٹ جی پی ٹی میں اسٹیکرز کا ایک سیٹ تیار کرکے اسے واٹس ایپ کے کسٹم اسٹیکر پیک کے طور پر شامل کر سکیں گے۔

اگر یہ فیچر باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا تو صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے اسٹیکرز تیار کرکے انہیں واٹس ایپ پر استعمال کرنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.