پاکستان تحریک انصاف کو مبینہ مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب اعلان کردہ مارچ کے اخراجات کے انتظام پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
صحافی منیب فاروق کے مطابق بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے ہمدردوں اور کارکنوں کی جانب سے پارٹی سیکریٹریٹ کے اخراجات کے لیے بھیجی گئی رقم میں سے تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث واپس چلے گئے۔
اس معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی کو درپیش مبینہ مالی مشکلات کے تناظر میں یہ سوال بھی پیدا ہوگیا ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے لیے درکار اخراجات کا انتظام کس طرح کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ابتدائی طور پر 27 ستمبر کے احتجاج میں 20 لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے یہ تعداد بڑھا کر 40 لاکھ تک پہنچنے کا دعویٰ کیا۔