تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان

0

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آج دوبارہ اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ آج بھی لاہور میں موجود ہیں اور ان شاء اللہ دوبارہ اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے۔ ان کے مطابق لاہور میں داخلے کے بعد سے پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الزام عائد کیا کہ ان کے راستے میں کنٹینرز کھڑے کیے گئے، جبکہ مختلف مقامات پر جہاں وہ گئے وہاں لائٹس بھی بند کردی گئیں۔

سہیل آفریدی کے مطابق ان کے راستے میں پیٹرول پمپس بند کیے گئے اور انہیں پیٹرول فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ٹینٹ اکھاڑ دیے گئے جبکہ کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان تمام رکاوٹوں کے باوجود وہ لاہور میں موجود ہیں اور اپنی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے آج اسٹریٹ موومنٹ دوبارہ شروع کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.