تازہ ترین

سلمان خان کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ

0

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے تمام فریقین کو 5 اکتوبر 2026 کو پیش ہو کر درخواست گزار کے الزامات کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ مقدمہ چندی گڑھ کے تاجر ارون گپتا کی جانب سے دائر کیا گیا، جن کا مؤقف ہے کہ انہیں “بینگ ہیومن” برانڈ کے تحت جیولری شوروم قائم کرنے کے لیے پرکشش وعدوں کے ذریعے سرمایہ کاری پر آمادہ کیا گیا، تاہم بعد ازاں معاہدے کے مطابق سہولیات فراہم نہ کیے جانے کے باعث انہیں کروڑوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

درخواست کے مطابق ارون گپتا نے شوروم کے قیام اور تزئین و آرائش پر تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کی، جس میں ایک کروڑ روپے صرف شوروم کی تیاری پر خرچ کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کاروبار شروع ہونے کے بعد کمپنی نے مطلوبہ تجارتی معاونت فراہم نہیں کی، جبکہ فروری 2020 سے جیولری سپلائی بند ہونے سے کاروبار مزید متاثر ہوا۔

درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی سے وابستہ چھ افراد نے انہیں غلط معلومات فراہم کر کے سرمایہ کاری پر آمادہ کیا، جس کے نتیجے میں انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب اسٹائل اینڈ کنٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2018 کے معاہدے میں سلمان خان کا براہِ راست کوئی کردار نہیں تھا۔ کمپنی کے مطابق بینگ ہیومن فاؤنڈیشن نے 2015 میں صرف برانڈ کے استعمال کا لائسنس دیا تھا، جبکہ جیولری کے کاروبار کی مکمل ذمہ داری کمپنی خود سنبھال رہی تھی۔

اب سلمان خان دھوکا دہی مقدمہ کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر 2026 کو ہوگی، جہاں عدالت طلب کیے گئے تمام فریقین کا مؤقف سنے گی۔ واضح رہے کہ اس مرحلے پر عدالت کی جانب سے صرف طلبی کا حکم جاری کیا گیا ہے اور الزامات پر ابھی کوئی عدالتی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.