تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل، جلد سماعت کی استدعا

0

نڈ کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے اپنی سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے اپیل کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو آنکھوں کی بیماری دوبارہ لاحق ہوئی ہے اور جیل میں علاج کی سہولیات ناکافی ہیں۔

درخواست کے مطابق علاج میں مزید تاخیر سے ان کی بینائی اور مجموعی صحت کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ اپیل کی سماعت میں تاخیر کے باعث وہ مسلسل قید میں ہیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کی سزا معطلی کی اپیل کو 21 ستمبر 2026 سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے جنوری 2025 میں بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.